Pages

Subscribe:

Friday, 18 May 2012

ایک دل اور اتنے بارگراں

ایک دل اور اتنے بارِ گراں
اونگھتے پیڑ، سرنگوں گلیاں

مضمحل نور، مضمحل خوشیاں
ان گنت خواب، ان گنت ارماں

بے مہک پھول، ادھ کھلی کلیاں
بادشاہوں کا قصۂ من و تُو

تیرہ سکوں کا تیرہ تر جادو
سرخ تاریکیاں، سیاہ لہو

منتشر رات، منتشر گیسو
ہے اثر آہ بے اثر آنسو

ذہن کی قبر، دل کا ویرانہ
فکرِ روزی، تلاش مے خانہ

کوئی با عقل کوئی دیوانہ
میری تحقیق اس کا افسانہ

زرد بتی، اُداس پروانہ
الغرض اک نہ اک غم گل و خار

فلسفے کا خمار، عشق کا بار
دل کا اک صبح و شام کا آزار

حسرتِ صلح و حسرت پیکار
صید ابلیس و کشتۂ یزداں

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

نوٹ:- اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔