Pages

Subscribe:

Saturday 16 June 2012

اک تازہ حکایت ہے Ik taaza hikayat hai


اک تازہ حکایت ہے
سُن لو تو عنایت ہے
اِک شخص کودیکھا تھا
تاروں کی طرح ہم نے
اِک شخص کو چاہا تھا
اپنوں کی طرح ہم نے
اِک شخص کو سمجھا تھا
پھولوں کی طرح ہم نے
وہ شخص قیامت تھا
کیا کریں اُس کی باتیں
دِن اُس کے لیئے پیدا
اور اُس کی ہی تھیں راتیں
کم ملنا کسی سے تھا
ہم سے تھیں ملاقاتیں
رنگ اُس کا شہابی تھا
زُلفوں میں تھیں مہکاریں
آنکھیں تھیں کے جادو تھا
پلکیں تھیں کے تلواریں
دُشمن بھی اگر دیکھیں
سو جان سے دل ہاریں
کچھ تم سے وہ مِلتا تھا
باتوں میں شباہت میں
ہاں تم ہی سا لگتا تھا
شوخی میں شرارت میں
لگتا بھی تمہی سا تھا
دستورِ محبت میں
وہ شخص ہمیں اِک دِن
اپنوں کی طرح بھولا
تاروں کی طرح ڈوبا
پھولوں کی طرح ٹُوٹا
پھر ہاتھ نہ آیا وہ
ہم نے تو بہت ڈھونڈا
تم کس لیئے چونکے ہو
کب ذکر تُمہارا ہے؟؟
کب تم سے تقاضا ہے
کب تم سے شکایت ہے
اِک تازہ حکایت ہے
سُن لو تو عنایت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

نوٹ:- اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔