Pages

Subscribe:

Thursday 9 August 2012

منزل و محمل۔ دریائے محبت کے کنارے نہیں ہوتے Darya-e-mohabbat key kinarey nahin hotey

یہ جھوٹ ہے وہ کچھ بھی تمھارے نہیں ہوتے
ہر ایک سے دزدیدہ اشارے نہیں ہوتے
ہم اور تیرے راز کی تشہیر کریں گے
کم ظرف غمِ عشق کے مارے نہیں ہوتے
امید بر آئے یہ ضروری تو نہیں ہے
پھر کیا ہے اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے
کیا جانیں تھپیڑوں سے پناہ مانگنے والے
دریائے محبت کے کنارے نہیں ہوتے
آ گردشِ حالات پہ دو اشک بہا لیں
تم میرے۔ وہ محبوب تمھارے نہیں ہوتے
دمساز شبِ ہستیِ موہوم کا ڈھونڈو
ڈوبیں جو سرِ شام ستارے نہیں ہوتے
کیا فائدہ غیروں کی شکائیت سے تبسم
جب اپنے ہی جذبات ہمارے نہیں ہوتے

2 comments:

ارتقاء حیات : -

میرے وطن کے رہنماؤ
اِک ایسا آئین بناؤ
جس میں ہو صِدیق ؓکی عظمت
جس میں ہو عثمان ؓکی عقیدت
جس میں ہو فاروق ؓکی جرأت
جس میں ہو حیدر ؓکی شجاعت
مِٹ جائیں ظلمت کے گھاؤ
اِک ایسا آئین بناؤ
طارق کی تَدبیِر ہو جس میں
محجن کی زنجیر ہو جس میں
قرآن کی تا ثیر ہو جس میں
مِلّت کے جذبات جگاؤ
اِک ایسا آئین بناؤ
سر توڑے جو مغروروں کا
ساتھی ہو جو مہجوروں کا
دارِ ستم کے منصوروں کا
محکوموں کا مجبوروں کا
چل نہ سکے زردار کا داؤ
اِک ایسا آئین بناؤ

Tahir : -

ماشااللہ جی بہت اچھا ذوق پایا ہے۔ آپ کی تحریر آپکے جذبات کی عکاس ہے۔ خدا کرے کے آئندہ وقت میں کوئی ایسا آئے ابھی تو میلوں تک کوئی نظر نہیں آتا۔ پیوستہ رہ شجر سے اُمید بہار رکھ

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

نوٹ:- اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔