Pages

Subscribe:

Thursday 2 August 2012

منزل و محمل-- جذبات ہیں آبگینے Sikhaya nahin pyar karna kisi ney

سکھایا نہیں پیار کرنا کسی نے
نہ کھیلو کے جذبات ہیں آبگینے
بنو درد کا دردمندوں کے درماں
اگر دل دیا ہے جہاں آفریں نے
خُدا مہرباں مجھ پہ۔ بندے ہیں دشمن
بہت کچھ دیا ہے مجھے بندگی نے
نظر آ گیا اس کا نقشِ کفِ پا
تو جھک کر اُٹھایا ہے لوحِ جبیں نے
اگر رازداں ہے عداوت پہ مائل
غزل لے لے۔ جانِ غزل تو نہ چھینے
زمانے میں لوگوں کو آئے نہ یا رب
جفا کے طریقے وفا کے قرینے
جلایا ہے کس نے مرا گھر نہ پوچھو
بھروسہ کیا تھا کسی پر ہمیں نے
بیاں میرا سن کر گواہوں کو اسکے
ندامت سے آنے لگے تھے پسینے
تبسم ہے بے بس وہاں  ناخدا بھی
بھنور میں جہاں ساتھ چھوڑیں سفینے
م۔م تبسم کاشمیری

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

نوٹ:- اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔