Pages

Subscribe:

Monday, 9 September 2013

کیا یہ ظلم تھوڑا ہے؟ Kia yey zulm thoda hai

حکیم شہر بتا

وقت کے شکنجوں نے

خواہشوں کے پھولوں کو

نوچ نوچ توڑا ہے

کیا یہ ظلم تھوڑا ہے؟

درد کے جزیروں نے

آرزو کے جیون کو

مقبروں میں ڈالا ہے

ظلمتوں کے ڈیرے ہیں

لوگ سب لٹیرے ہیں

موت روٹھ بیٹھی ہے

ذات ریزہ ریزہ ہے

تارتار آنچل ہے

درد درد جیون ہے

شبنمی سی پلکیں ہیں

قرب ہے نہ دوری ہے

زندگی ادھوری ہے

مجھ کو

اب یقین آیا ہے کہ

موت بھی ضروری ہے

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

نوٹ:- اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔