اس نے دور رہنے کا مشورہ بھی لکھا ھے
ساتھ ہی محبت کا واسطہ بھی لکھا ھے
ساتھ ہی محبت کا واسطہ بھی لکھا ھے
اس نے یہ بھی لکھا ھے کہ میرے گھر نہیں آنا
اور صاف لفظوں میں راستہ بھی لکھا ھے
اور صاف لفظوں میں راستہ بھی لکھا ھے
کچھ حروف لکھے ھیں ضبط کی نصیحت میں
کچھ حروف میں اس نے حوصلہ بھی لکھا ھے
کچھ حروف میں اس نے حوصلہ بھی لکھا ھے
شکریہ بھی لکھا ھے دل سے یاد کرنے کا
دل سے دل کا کتنا ھے فاصلہ بھی لکھا ھے
دل سے دل کا کتنا ھے فاصلہ بھی لکھا ھے
No comments:
Post a Comment