Pages

Thursday, 9 August 2012

منزل و محمل۔ کبھی جو روکا ہے دشوار مرحلوں نے مجھے Kabhi jo roka hai dushwar marhloon

کبھی جو روکا ہے دشوار مرحلوں نے مجھے
صدائیں دے کے بلایا ہے منزلوں نے مجھے
کسی خرابے میں جب رہبروں نے چھوڑ دیا
نشانِ راہ دکھایا ہے رہزنوں نے مجھے
اسی لئے میں رہا کامیاب دنیا میں
بڑے فریب سے لوٹا ہے دشمنوں نے مجھے
میں مشکلات سے نکلا ہوں گو کہ مشکل سے
سہولتوں نے ملایا ہے مشکلوں نے مجھے
میرے خلوص نے یہ معجزہ دکھایا ہے
گلے سے بڑھ کے لگایا ہے دشمنوں نے مجھے
عدُو نے نہر پہ پہرے بٹھا دئے جب بھی
فلک سے پانی پلایا ہے بادلوں نے مجھے
لبوں پہ اپنے تبسم چھپائے رکھتا ہوں
سبق دیا ہے میرے دل کی دھڑکنوں نے مجھے

No comments:

Post a Comment